لندن (آئی این پی )برطانیہ کی شیفیلڈ کران کورٹ نے لارڈ نذیراحمد پر جنسی الزامات کا کیس ختم کر نے کا فیصلہ سنا دیا جس کے تحت انہیں بری کردیا گیا ۔جج جیریمی رچرڈسن نے ریمارکس دیے کہ کران پراسیکیوشن سروس (سی پی ایس) کی دانستہ ناکامی کے سبب مقدمہ ختم ہوا، حیران ہوں 50 سال پرانے شواہد
لارڈ نذیر احمد پر کیسے ظاہر کیے گئے؟ ۔عدالت کا کہنا تھاکہ کران پراسیکیوشن سروس کے شرمناک اقدامات کے سبب کارروائی نہیں بڑھ سکتی۔وکیل دفاع ٹیم کا کہنا ہے کہ استغاثہ، لارڈ نذیر احمد کے خلاف بروقت اہم شواہدپیش کرنے میں ناکام رہا جبکہ کیس کی مناسب تحقیقات بھی نہیں کی گئی۔انہوں نے کہا کہ دعویداروں کو ثبوت ضائع کرنیاور آلودہ کرنے کی اجازت دی گئی۔دوسری جانب لارڈ نذیر احمد نے مقدمہ ختم ہونے پر مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ کینے کی بنیاد پر کارروائی کے خلاف قانونی مشورہ حاصل کررہا ہوں۔خیال رہے کہ لارڈ نذیر احمد اور ان کے بھائیوں پر قریبی رشتہ داربہن بھائی نے جنسی حملے کے الزامات لگائے تھے۔واضح رہے کہ نومبر 2020 میں برطانیہ کے سینیئر پاکستانی نژاد کشمیری سیاستدان اور برطانوی پارلیمان کے ایوان بالا یعنی ہاس آف لارڈز(برطانوی دارالامرا) کے ممبر لارڈ نذیر احمد ہائوس سے ریٹائر ہوگئے تھے۔ لارڈ نذیر احمد برطانوی دارالامرا کے رکن منتخب ہونے والے پہلے مسلمان پاکستانی تھے۔لارڈ نذیر احمد آزاد کشمیر میں 1957 میں پیدا ہوئے تھے اور 1969 میں اپنے خاندان کے ہمراہ روڈہرم میں منتقل ہوئے، انہوں نے 1975 میں 18 برس کی عمر میں لیبر پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور 1990 میں پہلی بار روڈہرم کونسل کے ممبر منتخب ہوئے۔۔۔۔۔ 2018 الیکشن ویڈیو اسکینڈل، ن لیگ نے تحقیقات کیلئے دائر
درخواست کیوں واپس لے لی؟ اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان مسلم لیگ ن نے 2018ویڈیو سکینڈل کی تحقیقات کیلئے دائر درخواست واپس لے لی ہے،الیکشن کمیشن میں سینیٹ انتخابات 2018کے ویڈیو سکینڈل کی درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست میں عمران خان، پرویز خٹک اور متعلقہ اراکین اسمبلی کو فریق بنایا تھا۔الیکشن کمیشن کے ممبر پنجاب الطاف قریشی نے استفسار کیا کہ آپ کے پاس ہارس ٹریڈنگ کے کیا شواہد ہیں؟ عمران خان اور اسد قیصر کا کیا ویڈیو سے کیا تعلق ہے؟وکیل ن لیگ جہانگیر جدون نے کہا کہ سپیکر ہائوس میں رقم کا لین دین ہوا۔ممبر پنجاب الطاف قریشی نے استفسار کیا کہ جس ایم پی اے پر الزام لگا رہے ہیں انکا بیان کہاں ہے؟ جن لوگوں میں رقم کا لین دین ہوا انہیں فریق ہی نہیں بنایا گیا،ان کا کہنا تھا کہ ایسے تو نہیں ہوتا کہ کوئی بھی ویڈیو آئے اور ہم حکم جاری کر دیں۔ وکیل ن لیگ نے کہا عمران خان کو نوٹس کریں وہ بتائیں کہ انہوں نے کیا کارروائی کی۔الطاف قریشی کا کہنا تھا کہ صرف میڈیا بیان بازی پر کسی کو نااہل نہیں کر سکتے۔ پہلے اپنی درخواست کو ٹھیک کریں۔ آپ ویڈیو میں موجود افراد کو نہیں پہچانتے تو ہم کیسے جان سکتے؟وکیل ن لیگ نے کہا وزیراعظم کہتے ہیں ایجنسیوں سے الیکشن کمیشن پوچھے۔ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ وزیراعظم کسی کا نام بھیجیں یا خود تحقیقات کرائیں۔ میڈیا بیانات پر نااہلی ہونے لگی تو کورم بھی پورا
نہیں ہوگا۔انہوں نے جہانگیر جدون کو ہدایت کی کہ بہتر ہوگا یہ درخواست واپس لیکر نئی پٹیشن دائر کریں۔ سلم لیگ ن نے 2018 ویڈیو سکینڈل کی تحقیقات کیلئے دائر درخواست واپس لے لی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں