اسلام آباد(آئی این پی ) حکومتِ پاکستان نے ناروے مقیم پاکستانیوں کیلئے بڑی سہولت کا اعلان کرتے ہوئے کہا جو پاکستانی ناروے کے شہری ہوں وہ پاکستانی شہریت رکھ سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق حکومتِ پاکستان نے ناروے میں مقیم پاکستانیوں کے لئے اہم فیصلہ کرلیا ، وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ جو پاکستانی
ناروے کے شہری ہوں وہ پاکستانی شہریت رکھ سکتے ہیں۔ وزارت داخلہ نے ناروے مقیم پاکستانیوں کیلئیسہولت کانوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانیوں کواب ناروے کی شہریت چھوڑنیکی ضرورت نہیں ہو گی۔ وزارت داخلہ نے کہا کہ نارویمقیم پاکستانیوں نے25جنوری کوپی ایم پورٹل پر شکایت کی تھی، وزیر اعظم کے علم میں معاملہ آنے پر کم سے کم وقت میں فیصلہ کیا گیا۔۔۔۔اوورسیز پاکستانیوں کو دستاویزات کے حصول کے لیے ایک ہی چھت تلے سہولتیں فراہم کر دی گئیںاسلام آباد( آن لائن ) آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمٰن نے پولیس کو اْوور سیز پاکستانیوں کی سہولیات کو مزیدبہتر کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمٰن نے سٹیزن سروس سنٹر ایف سکس کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا،اس موقع پر ڈائریکٹر آئی ٹی سلیم رضا شیخ نے پولیسسروس سنٹر کے مختلف شعبوں سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پولیس کی طر ف سے اْوور سیز پاکستانیوں کے لیے یک چھت کے نیچے تمام سہو لیا ت کی فراہم کی جارہی ہے،ٓئی جی اسلام آباد نے کہا کہ سروس سنٹرنے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اب تک ٹوٹل 124,047 ملکی و غیر ملکی شہریوں کو مختلف نوعیت کے مسائل حل کرتے ہوئے سہولیات فراہم کیں،اْوورسیز اور شہریوں کو فراہم کی گئی سہولیات کی مد میں24313
کریکٹر سرٹیفیکیٹ،17886جنرل پولیس ویریفیکیشن،37852گمشدگی کی رپورٹ، 26226گاڑی کی تصدیق،1550کرایہ دار کی رجسٹریشن،16029غیرملکی کی رجسٹریشن ، 216 اْوورسیز کو مختلف نوعیت کے سہولیات فراہم کی گئی، جبکہ 324 گھریلو ملازمین کی ویریفیکیشن کی گئی ، اس موقع پر آئی جی اسلام آباد نے سروس سنٹر میں آئے ہوئے شہریوں سے گفتگو کی اور پولیس سروس سنٹر پر ون ونڈو سروس کے زریعے ملنے والی سہولیات اور ڈیوٹی پر مامورعملے کے رویے کے بارے میں آگاہی حاصل کی ،شہریوں نے سروس سنٹر پر ملنے والی سہولیات پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وہاں پر موجود عملے کی تعریف کی انھوں نے کہا کہ ون ونڈو آپریشن کی وجہ سے ہمارا بہت سارا قیمتی وقت ضائع ہونے سے بچ جاتا ہے، پولیس کی طرف سے ون ونڈو سروسز شروع کرنے پر شکریہ ادا کیا، آئی جی اسلامآباد نے وہاں پر موجود عملے کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ اْوور سیز پاکستانی ہمارے لئے بڑی اہمیت کے حامل ہیں اْن کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں،بزرگ شہریوں اور خواتین کا خا ص خیال رکھا جائے ،آخر میں سروس سنٹر میں قائم اوورسیز ، ٹریفک بلاک اور دیگر حصوں کا بھی دورہ کیا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں