پاکستانی الرٹ، سعودی وزارت داخلہ نے حفاظتی تدابیر میں 20 دن کی توسیع کر دی

ریاض (آئی این پی ) سعودی وزارت داخلہ نے کورونا وائرس کے انسداد کے لیے اختیار کی جانے والی سخت حفاظتی تدابیر میں 20 دن کی توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی شرح کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ معاشرے کی سلامتی اور

سابقہ کوششوں کو ضائع ہونے سے بچانے کے لیے ضروری ہے کہ حفاظتی تدابیر میں مزید توسیع کی جائے۔ کورونا کے انسداد کے لیے قائم کمیٹی اور وزارت صحت کی طرف سے موصول ہونے والی رپورٹ کے بعد اتوار رات 10 بجے سے حفاظتی تدابیر میں مزید 20 دن کا اضافہ کر دیا ، اس طرح حفاظتی تدابیر کل 30 دن تک محیط رہیں گے۔ وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ نئے فیصلے کے مطابق ہر طرح کی سماجی تقریبات میں شرکا کی زیادہ سے زیادہ تعداد 20 ہوگی۔ تمام معاشرتی اور اور تفریحی سرگرمیوں پر مکمل پابندی رہے گی۔ سینما گھر، ان ڈور تفریحی مراکز، کھیلوں کے مراکز خواہ الگ سے قائم ہوں یا ریستورانوں یا شاپنگ مالز کے اندر ہوں، یہ سب بند رہیں گے۔تمام ریستورانوں، کیفے سینٹرز اور کھانے پینے کے تمام مراکز میں ٹیبل سروس پر مکمل پابندی ہے، گاہکوں کو صرف پارسل فراہم کیا جاسکتا ہے۔ وزارت داخلہ نے کہاہے کہ معاشرے کے تمام افراد کو ہدایت کی جاتی ہے کہ سابقہ بیان کی پابندی کرتے ہوئے میتوں کی تجہیز و تکفین اور تعزیتی اجتماعات میں ہدایات پر عمل کیا جائے۔ تمام فیصلوں پر وقفے وقفے سے نظر ثانی کی جاتی رہے گی نیز ملک میں وبا کی شرح کے حساب سے فیصلے کیے جائیں گے۔۔۔۔ پاکستان کو بدنام کر دیا، عرب ملک میں تین پاکستانی اے ٹی ایم توڑ کر رقم نکالنے کی کوشش پر گرفتار ریاض (این این آئی )سعودی عرب میں پولیس نے

جرائم پیشہ عناصر کے خلاف تازہ کریک ڈائون میں تین پاکستانی تارکین وطن سمیت کئی افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر جعلی کرنسی کے کاروبار کے حوالے سے ایک ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد پولیس نے جعل سازوں کے خلاف کارروائی کرکے متعدد ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں تلاشی کے دوران تین مقامی اور ایک سوڈانی ملزم کو جعلی کرنسی کے کاروبار کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ ان کے قبضے سے ایک لاکھ 43 ہزار جعلی ریال بھی قبضے میں لیے گئے ہیں۔سعودی عرب کی جنرل سیکیورٹی کا کہناتھا کہ تین سعودی باشندوں کو ایک مقامی شہری سے رقم اور موبائل فون چھیننے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ اس کے علاوہ تین پاکستانیوں کو بنک کی اے ٹی ایم توڑ کر رقم نکالنے کی کوشش پر پکڑا گیا ہے۔ پولیس نے ایک مقامی اور 10 غیرملکیوں کو اقامہ قانون کی خلاف ورزی، مساجد میں چوری اور رش والے مقامات میں لوگوں کی جیب تراشی کے واقعات میں ملوث افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔پولیس نے مقامی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کے دوران گاڑیاں چوری کرنے، ایک کیمپ میں لے جا کر ان کے اسپیئرپارٹس الگ کرکے انہیں فروخت کرنے کے الزام میں چھ مقامی ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ کارروائی کے دوران یمن کے 12 باشندوں کو اقامہ اور حدود کی

خلاف ورزی کے الزامات میں گرفتار کیا گیا ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close