امارات میں مقیم پاکستانی توجہ دیں، اوبر نے کوروناویکسی نیشن مراکز تک رعایتی سفر کی پیش کش کر دی، تفصیل جانیئے

ابوظہبی (این این آئی )متحدہ عرب امارات میں ٹیکسی رائیڈ کمپنی اوبر نے ویکسی نیشن مراکز تک ویکسین لگوانے کے لیے جانے اور وہاں سے آنے والوں کے لیے اپنے کرائے میں 25 فی صد رعایت کی پیش کش کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اوبر کمپنی نے کہا کہ اس کی ایپ کو استعمال کرنے والے

صارفین 20 اماراتی درہم واپس لینے کا دعوی کرسکتے ہیں۔یہ رعایتی سفری نرخ 25 جنوری سے 8 فروری تک پیش کیے جارہے ہیں۔اس سے تمام قومیتوں سے تعلق رکھنے والے ہرعمر کے افراد استفادہ کرسکتے ہیں۔اوبر کی یہ سروس اس وقت دبئی ، شارجہ اور ابوظبی میں پیش کی جارہی ہے اور صارفین ان شہروں میں قائم 43 ویکسی نیشن مراکز تک جانے اور وہاں سے واپس آنے کے لیے اوبر کی ایپ کے ذریعے گاڑی بک کرسکتے ہیں۔یو اے ای میں اوبر کے جنرل مینجر رفد محسنہ کا کہنا تھا کہ حکومت کی مارچ کے آخر تک 50 فی صد آبادی کو ویکسین لگانے کی کوششوں کو سراہتے ہیں اور ہم ان کوششوں میں اپنے حصے کا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔۔۔۔برمنگھم میں مسجد کورونا ویکسین سنٹر بن گئی، کورونا بحران سے نمٹنے کیلئے مساجد کا بھر پور اور اہم کرداربرمنگھم (خادم حسین شاہین ) برطانیہ میں عالمی وبا کورونا وائرس کے بحران سے نمٹنے کے لیے مساجد کو بھرپور طریقے سے استعمال کیا جا رہا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مشرقی لندن میں واقع مسجد ابراہیم کی کمیٹی عوام کو اشیائے خور و نوش فراہم کر رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق کورونا وباسے جاں بحق ہونے والے مسلمانوں کے غسل و کفن اور نماز جنازہ کے انتظامات بھی مسجد کمیٹی کر رہی ہے۔برمنگھم میں کلفٹن روڈ پر واقع مسجد کو بھی ویکسین سنٹر کے طور پر استعمال کیا

جا رہا ہے۔دوسری جانب برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا کہ کورونا وائرس کی نئی قسم سے اموات کا خدشہ زیادہ ہے۔بورس جانسن کا کہنا تھا کہ ملک میں استعمال ہونے والی دونوں ویکسین موثر ہیں، کورونا وائرس کی نئی قسم تیزی سے منتقل ہوتی ہے، صحت کے شعبہ پر شدید دبا ہے۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں پانچ اعشاریہ چار ملین افراد نے کورونا ویکسین کی پہلی خوراک حاصل کرلی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close