برمنگھم میں مسجد کورونا ویکسین سنٹر بن گئی، کورونا بحران سے نمٹنے کیلئے مساجد کا بھر پور اور اہم کردار

برمنگھم (خادم حسین شاہین ) برطانیہ میں عالمی وبا کورونا وائرس کے بحران سے نمٹنے کے لیے مساجد کو بھرپور طریقے سے استعمال کیا جا رہا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مشرقی لندن میں واقع مسجد ابراہیم کی کمیٹی عوام کو اشیائے خور و نوش فراہم کر رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق کورونا وبا

سے جاں بحق ہونے والے مسلمانوں کے غسل و کفن اور نماز جنازہ کے انتظامات بھی مسجد کمیٹی کر رہی ہے۔برمنگھم میں کلفٹن روڈ پر واقع مسجد کو بھی ویکسین سنٹر کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔دوسری جانب برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا کہ کورونا وائرس کی نئی قسم سے اموات کا خدشہ زیادہ ہے۔بورس جانسن کا کہنا تھا کہ ملک میں استعمال ہونے والی دونوں ویکسین موثر ہیں، کورونا وائرس کی نئی قسم تیزی سے منتقل ہوتی ہے، صحت کے شعبہ پر شدید دبا ہے۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں پانچ اعشاریہ چار ملین افراد نے کورونا ویکسین کی پہلی خوراک حاصل کرلی ہے۔۔۔۔۔ مسلم لیگ ن ویسٹ مڈلینڈز کے صدر راجہ امجد خان کورونا میں مبتلا، دعائے صحت کی اپیل برمنگھم(خادم حسین شاہین) مسلم لیگ ن ویسٹ مڈلینڈزکے صدر و کوآرڈنیٹر وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ امجد خان کرونا وائرس کی و جہ سے شدید علیل ہیں تمام دوست و احباب سے ان کی صحت و عمر درازی کے لیے دعا کی اپیل کی جاتی ہے ۔اللہ پاک تمام کو اپنے حفظ و امان میں رلھے آمین مقبوضہ جموںوکشمیر، مہنگائی ، بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی نے سنگین شکل اختیار کر لی سرینگر (این این آئی) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی او ر بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی نے سنگین شکل اختیار کر لی ہے ۔ مصائب ومشکلات میں مبتلا

لوگوں کو پرامن احتجاج کا بھی حق نہیں دیا جا رہا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مقبوضہ وادی کشمیر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے پہلے سے بھارتی جبر و استبداد کا شکار لوگوں کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ غریب طبقے سے وابستہ کنبوںکے افراد کھانے پینے کی چیزوں کی قوت خرید سے محروم ہوتے جارہے ہیںاور انہیں دو وقت کی روٹی بھی نصیب نہیں ہو پارہی۔وادی کے اطراف و اکناف میں سبزیوں کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔ کھانے کے تیل، چائے، ہلدی، مرچ، مصالہ جات، آٹا، صابن، دالوں ، دودھ ، مکھن، گھی اور دیگر بنیادی اشیاء کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے لوگ شدید پریشان ہیں۔ بنیاد ی سہولیات کی عدم دستیابی نے بھی لوگوں کاجینا دو بھر کر دیا ہے ۔ پوری وادی میںبجلی بیشتر وقت غائب رہتی ہے اور سورج غروب ہونے کے ساتھ ہی اکثر علاقے گھپ اندھیرے میںڈوب جاتے ہیں۔ لوگوں کو پینے کے پانی کی قلت کا بھی سامنا ہے ۔ ناصاف پانی کے استعمال کے باعث اکثر و بیشتر علاقوں میں کئی طرح کی بیماریاں پھوٹ پڑی ہیں۔سرکاری ہسپتالوں کی حالت بھی دن بہ دن بدتر ہوتی جا رہی ہے اور مریض رل رہے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close