سعودی عرب سے پاکستان آنے والے مسافر نے جہاز میں جیب سے بٹیر نکال کر کھیلنا شروع کر دیا، پھر کیا ہوا؟ دلچسپ واقعہ

اسلام آباد (این این آئی)سعودی عرب سے پاکستان آنے والے مسافر کو پالتو بٹیر ساتھ لانامہنگا پڑھ گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بنوںکا رہائشی حنیف پرواز پی اے 711 پر جدہ سے پشاور آرہا تھا،دوران پرواز مسافر نے جیب سے بٹیر نکال کر کھیلنا شروع کردیا،ایئر ہوسٹس کے منع کرنے پر مسافر اور خاتون اور فضائی میزبان

میں تلخ کلامی ہوگئی،پشاور پہنچتے ہی کپتان نے اے ایس ایف اہلکاروں کو طلب کرلیا،اے ایس اہلکاروں نے مسافر کو حراست میں لے کر اسکے پالتو بٹیرکو قبضے میں لے لیا۔ مسافر نے بتایاکہ پالتو بٹیر کے بغیر نہیں رہ سکتا۔ سی اے اے حکام کے مطابق اے ایس ایف حکام نے تحریری معافی نامہ دینے پر مسافر کو چھوڑ دیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close