صاحبزادہ فاروق احمد قادری وزیر اعظم آزاد کشمیر کے مذہبی امور کے کوآرڈینیٹر برائے اوور سیز مقرر

برمنگھم (خادم حسین شاہین) برطانیہ کے شہر برمنگھم میں مقیم ممتاز مذہبی شخصیت مولانا فاروق احمد قادری کو وزیر اعظم آزاد کشمیر نے اوور سیز کے لیے مذہبی امور کا کوآرڈینیٹر مقرر کر دیا ہے اور اس کے لیے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ فاروق احمد قادری چکسواری کی عظم روحانی شخصیت حکیم نور عالم کے پوتے

اور مولانا بوستان القادری کے صاحبزادے ہیں۔ وہ اس منصب پر اوور سیز کے لیے کمشنر زبیر اقبال کیانی کی نگرانی میں کام کریں گے۔ چکسواری اور برطانیہ میں اس اعلان سے خوشی کی لہر دوڑ گئی اور وزیر اعظم کے فیصلے کا بڑے پیمانے پر خیر مقدم کیا جا رہا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close