رابعہ جاوید ایڈووکیٹ کو لیگل ایڈوائزر اوور سیز ایڈوائزری عوامی کونسل بننے پر پیر سید دلیر بادشاہ بخاری کی مبارکباد

برمنگھم (خادم حسین شاہین) سجادہ نشین پیر سید دلیر بادشاہ بخاری ، مرکزی صدر پاکستان مسلم لیگ ن علماء و مشائخ ونگ برطانیہ و یورپ نے رابعہ جاوید ایڈووکیٹ کو لیگل ایڈوائزر اوور سیز ایڈوائزری عوامی کونسل کشمیر و پاکستان بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئےامیدظاہر کی ہےکہ وہ پاکستان مسلم لیگ ن کے اس پلیٹ

فارم پر بھی اپنی ذمہ داری بخوبی سر انجام دیںگی ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت کی طرف سے رابعہ جاوید پر جس اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے وہ ان کی محنت اور کوشش کا نتیجہ ہے اور پارٹی قیادت بجا طور پر ان سے توقع کر رہی ہے کہ وہ مستقبل میں بھی اس جوش و جذبے کے ساتھ پارٹی پالیسی کےمطابق کام جاری رکھیں گی۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close