اوورسیز پاکستانیوں کو ڈیجیٹل بینکنگ سہولت دینےکا فیصلہ، منصوبے کا آغاز کب ہو گا؟ اس منصوبے سے کیا فائدے وابستہ ہیں؟ جانیئے

اسلام آباد (پی این آئی)اوورسیز پاکستانیوں کو ڈیجیٹل بینکنگ سہولت دینےکا فیصلہ، منصوبے کا آغاز کب ہو گا؟ اس منصوبے سے کیا فائدے وابستہ ہیں؟ اوورسیز پاکستانیوں کو پہلی مرتبہ ڈیجیٹل بینکنگ سہولت دینےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے”روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس”منصوبے کی منظوری دے دی۔معاون

خصوصی زلفی بخاری کے مطابق سمندر پار پاکستانیوں کیلئے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس منصوبے کا آغاز چار ستمبر2020 سے ہوگا۔وزیراعظم عمران خان اس منصوبے کاافتتاح کریں گے۔منصوبےکےتحت بیرون ملک مقیم پاکستانی براہ راست بینکنگ پیمنٹس اور سرمایہ کاری کرسکیں گےاوراسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کےبھی اہل ہوں گے۔زلفی بخاری کاکہنا ہےکہ وزیراعظم کےویژن کےمطابق اوورسیزکمیونٹی کو ملکی ترقی میں اہم اسٹیک ہولڈرز بنانا چاہتے ہیں اور ڈیجیٹل بینکنگ کی سہولت اوورسیزپاکستانیوں کا دیرینہ مطالبہ تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں