پی آئی اے نے یورپ کے اہم ترین شہر کے لیے متبادل پراوزیں شروع کر کے پاکستانیوں کے لیے سہولت پیدا کر دی، کیا انتظام کیا؟ جانیئے

اسلام آباد(پی این آئی)پی آئی اے نے یورپ کے اہم ترین شہر کے لیے متبادل پراوزیں شروع کر کے پاکستانیوں کے لیے سہولت پیدا کر دی، کیا انتظام کیا؟ جانیئے، پاکستان انٹرنیشل ائیر لائنز (پی آئی اے) کی پیرس کے لیے متبادل ذرائع سے پروازیں بحال کر دی گئیں ہیں۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق ائیر لائن نے

یورپی ائیر سیفٹی کی جانب سے پابندی کے باعث پیرس کے لیے متبادل آپریشن بحال کر دیا ہے، یوم آزادی کی تقریبات کی مناسبت سے پروازوں کی بحالی برطانیہ اور یورپ سے شروع ہوئی۔پی آئی اے کی پہلی پرواز پیرس سے اسلام آباد کے لیے 260 مسافروں کو لے کر روانہ ہوئی جب کہ پرواز میں 18 مسافروں نے ایگزیکٹو اکانومی اور 242 مسافروں نے اکانومی کلاس میں سفر کیا۔پیرس ائیر پورٹ پر پی آئی اے کے کنٹری مینیجر اور اسٹیشن مینیجر نے مسافروں کو رخصت کیا۔اس ضمن میں وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان کا کہنا ہے یورپ کے لیے پی آئی اے کے فضائی آپریشن کی بحالی کے اقدامات کر رہےہیں، بین الاقوامی سیفٹی ایجنسی کے تحفظات دور کر دیے جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close