پاک سعودی فرینڈ شپ فورم کے تعاون سے پاک میڈیا جرنلسٹس فورم کی جانب سےعشائیہ

جدہ ( ملک عاصم اعوان )پاک سعودی فرینڈ شپ فورم کے تعاون سے پاک میڈیا جرنلسٹس فورم کی جانب سے پاکستان حج ویلینٹیر گروپ کے بانی رکن ابرار تنولی اور ریاض میں مقیم معروف تجزیہ نگار اور ینگ جرنلسٹس سوسائیٹی انٹرنیشنل سعودی عرب کے صدر محمد مبشر انوار کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا

گیاجس میں صحافی برادری کاروباری و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ ریاض سے جدہ آئے ہوئے پاکستان حج والنٹیئر گروپ کے بانی رکن ابرار تنولی اور ینگ جرنلسٹس سو سائٹی انٹر نیشنل سعودی عرب کے صدر مبشر انوار کے اعزاز منعقد تقریب میں پاک سعودی فرینڈ شپ فورم کے چیئرمین خالد رشید نے مہمانوں کو جدہ آمد پر ویلکم کیا اور فورم سے متعلق تفصیل آگاہ کیا جبکہ پاک میڈیا جرنلسٹس فورم کے چیئرمین جہانگیر خان اور صدر نورالحسن گجر نے جدہ میں صحافتی امور سے متعلق روشنی ڈالی اور ابرار تنولی نے حج وایلنٹیئر گروپ کی حاجیوں کے لیے خدمات سے متعلق تفصیلی آگاہ کیا اور مبشر انور نے ینگ جرنلسٹس فورم کی ممبر شپ سمیت دیگر صحافتی امور سے سے متعلق بریفنگ دی اور فورم میں شمولیت کے لیے صحافیوں کی دعوت دی اس موقع پر پاکستان ویلفیئر سوسائٹی جدہ کے چیئرمین بشیر خان سواتی ،قاری آصف ،اسرار خان ،ملک عاصم اعوان ،عرفان خالد نے بھی اظہار خیال کیا اور پاک میڈیا جرنلسٹس فورم کے ذمہ دران عاطف علی وٹو ،حسن بٹ ،اعدئیہ وہاج اور دیگر نے بھی تقریب میں خصوصی شرکت کی اور تقریب کے آخر میں خالد رشید اور چوہدری نورالحسن گجر نے تقریب میں شریک تمام مہمانوں اور صحافی برادری کا شکریہ ادا کیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close