یو اے ای سے مفت ٹکٹ پر واپسی، کتنے پاکستانی محنت کش ملتان پہنچ گئے؟

اسلام آباد(پی این آئی)یو اے ای سے مفت ٹکٹ پر واپسی، کتنے پاکستانی محنت کش ملتان پہنچ گئے؟ متحدہ عرب امارات میں پھنسے پاکستانی محنت کشوں کی وطن واپسی پی آئی اے کی پہلی خصوصی پرواز پاکستانیوں کو لیکر ملتان پہنچ گئی دوسری خصوصی پرواز رات 8 بجے اسلام آباد پہنچ گئی ۔ ان پاکستانیوں

کی وطن واپسی کے انتظامات یو اے ای کی کاروباری شخصیت اور خلیج ٹائمز کے مالک سہیل گلداری نے کئے ۔ انہوں نے 200 پاکستانیوں کو مفت ٹکٹس فراہم کئے تھے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری نے ایک بیان میں سہیل گلداری سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں کی واپسی کا وعدہ پورا کرنے پر سہیل گلداری کے شکر گزار ہیں۔ کرونا کے مشکل وقت پر پاکستانی قوم کے ساتھ کھڑے ہونے پر خوشی ہے ۔زلفی بخاری نے مزیدہم وطنوں کی واپسی کیلئے بھی اقدامات جاری ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close