جماعت اہل سنت برطانیہ کی طرف سےمانچسٹر میں مقبوضہ کشمیر کے مظلوموں کے حق میں مظاہرہ ، برطانوی رکن پارلیمنٹ اور کشمیری قیادت کی طرف سے حق خود ارادیت کی حمایت

مانچسٹر (خادم حسین شاہین) جماعت اہلسنت برطانیہ کی طرف سےمانچسٹر میں مقبوضہ کشمیر کے مظلوموں کے حق میںمظاہرہ کیا گیا اور بھارتی حکومت کی طرف سے کشمیر کی متنازعہ حیثیت کا قانون آرٹیکل 370اور 35A ختم کرنےکےبعد،ایک سال سے مظلوم کشمیریوں کو لاک ڈاؤن میں رکھنے جیسے ظالمانہ اقدام

کی پرزور مذمت کرتے ہوئے 5 ، اگست کو بھارتی حکومت اور مقبوضہ کشمیر میں قابض دس لاکھ فوج کے ظلم اور جبر کو بے نقاب کرنے کے لیے یوم مذمت منایا گیا۔اس موقع پر رکن پارلیمنٹ کیٹ گرین ، مقامی کونسلرز کے علاوہ مقامی آبادی کی بھرپور نمائندگی بھی موجود تھی، ادارہ فیضان اسلام انٹر نیشنل 235 ایز روڈ ،اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں جماعت اہلسنت برطانیہ کی قیادت ی جانب سے کہا گیا کہ گذشتہ سال بھارتی حکومت نے آئین میں جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ کرنے کا فیصلہ کیا جس سے دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں میں اضطراب کی لہر دوڑ گئی، بھارت نے یہ اقدام اٹھا کر کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے معاملے کو مکمل طور پر مسترد کر دیا، اور کشمیر کی وادی کے اندر شہریوں کی آزادیوں کو مکمل طور پر سلب کر لیا گیا، انہیں علیم، صحت، مذہب کی آزادی کے ساتھ ساتھ شہری آزادیوں سے محروم کر دیا گیا، اس موقع پر موجود جماعت اہلسنت برطانیہ کی قیادت کی طرف سےمطالبہ کیا گیا کہ کشمیری عوام کی نقل و حرکت پر عائد پابندیاں فوری طور پر ختم کی جائیں، نہتے معصوم شہریوں پر مظالم کا سلسلہ بند کیا جائے، پاکستان اور بھارت مذاکرات کریں اور کسی تیسری غیر جانبدار فریق کی نگرانی میں منصفانہ حل کی تلاش کی جائے، اس موقع پر برطانوی حکومت سے بھی مطالبہ کیا گیا کہ وہ تنازعہ کشمیر کے پر امن حل کے لیے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کی خاطر کردار ادا کرے، اگر عالمی طاقتوں نے اس مرحلے پر کردار ادا نہ کیا تو دو ہمسایہ ایٹمی طاقتوں کے درمیان یہ تنازعہ عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ بن سکتا ہے،
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ علامہ غلام ربانی نے کہا کورونا کی عالمی وباء کے دوران بھی ہم نے مسئلہ کشمیر کو فراموش نہیں کیا،ہم ہر لمحہ ان کے دکھ سکھ کے ساتھ رہے، انہوں نے کہ ہم اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے اور ہر دم کوشش کرتے رہیں کہ مسئلے کا پر امن اور پائیدار حل تلاش کیا جا سکے، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے برطانوی پارلیمنٹ کے رکن کیٹ گرین نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں نے ہمیشہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لیے آواز اٹھائی، انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ حکومت اس مسئلے کے پرامن حل کے لیے کردار ادا کرے گی کیونکہ اس سے خطے کا امن وابستہ ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close