برطانیہ جانے والے پاکستانی مسافروں کے لئے پی آئی اے نے متبادل انتظام کر لیا، یورپ کی کس فضائی کمپنی سے معاہدہ طے کرلیا؟ تفصیل جانیئے

کراچی(پی این آئی)برطانیہ جانے والے پاکستانی مسافروں کے لئے پی آئی اے نے متبادل انتظام کر لیا، یورپ کی کس فضائی کمپنی سے معاہدہ طے کرلیا؟ تفصیل جانیئےبرطانیہ جانے والے مسافروں کے لئے پی آئی اے نے فلائٹ آپریشن بحالی کا متبادل انتظام کر لیا۔ پرتگالی فضائی کمپنی سے معاہدہ طے پا گیا۔برطانیہ کیلئے تین

سو سے زائد نشتوں والے ائیربس اے 330 طیارے کے ذریعے پروازیں چلائی جائیں گی۔ پی آئی اے اور پرتگالی فضائی کمپنی کے مابین معاہدہ طے پا گیا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق آپریشن میں پی آئی اے کے سلاٹ اور کال سائن استعمال ہوگا۔ ائیر بس 330 میں اکانومی اور بزنس کلاس میں جدید اور آرام دہ نشستیں ہیں۔ پی آئی اے 14 اگست کو برطانیہ سے آپریشن شروع کرے گی۔ پرواز پی کے 702 مانچسٹر سے 250 سے زائد مسافروں کو لیکر اسلام آباد روانہ ہو گی، ترجمان کا کہنا ہے کہ 15 اگست کو پرواز پی کے 9785 اسلام آباد سے لندن کے لئے روانہ ہو گی۔ پی آئی اے ان پروازوں پر 45 کلو فی مسافر بیگج کو سہولت بھی مہیا کر رہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close