برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر،بورس جانسن نے لاک ڈاؤن کی پابندیاں نرم کرنےکا اعلان کیا لیکن پھر اچانک کیا ہوا؟ تفصیل جانیئے

لندن(پی این آئی): برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کے منصوبے کو معطل کردیا۔نمائندہ نجی ٹی وی نیوز کے مطابق شمالی برطانیہ میں کرونا کے کیسز بڑھنے کے بعد لاک ڈاؤن میں سختی کردی گئی ہے جس کے بعد برطانوی وزیر اعظم نے بھی ملک بھر میں لاک ڈاؤن کو مزید سخت کرنے

کا عندیہ دے دیا۔برطانوی وزیراعظم نے لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کا منصوبہ معطل کر دیا۔ یاد رہے کہ برطانوی حکومت کو کل یعنی یکم اگست سے لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کا اعلان کرنا تھا۔یاد رہے کہ 14 جون کو برطانوی حکومت نے لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کرتے ہوئے ملک بھر کے تمام کاروباری مراکز پیر یعنی 15 جون سے کھولنے کی اجازت دے دی تھی۔لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد تمام تعلیمی ادارے حجام کی دکانیں، بیوٹی پارلر، ریسٹورنٹ مکمل طور پر کھلنے لگے تھے۔حکومت نے سماجی فاصلوں پر عمل درآمد کے لیے اقدامات کیے جس کے تحت مصروف شاہراہوں کی فٹ پاتھوں کو یک طرفہ قرار دیا جس کے بعد اب عوام کو ایک طرف سے گزرنے کی اجازت ہوگی۔حکومت نے برطانیہ میں حفاظتی تدابیر کے حوالے سے 2 ہزار 500 سے زائد پوسٹرز بھی آویزاں کیے، جس میں شہریوں کو یہ بھی ہدایت کی گئی کہ وہ کسی بھی مقام پر زیادہ دیر تک نہ رکیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close