اسلام آباد(پی این آئی): برٹش ایئرویز نے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کردیا ، برٹش ایئرویزنے کورونا کے باعث آپریشن معطل کردیا تھا۔تفصیلات کے مطابق برٹش ایئرویزاگست سے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن دوبارہ شروع کررہی ہے، برٹش ایئرویز ہیتھرو سے اسلام آباد کیلئے ہفتے میں3
پروازیں آپریٹ کرے گی۔اس سلسلے میں برٹش ائیرویز نے پاکستان کیلئے پروازوں سے متعلق تفصیلات مانگ لیں اورایئرپورٹ حکام کو انتظامات کے حوالے سےمراسلہ جاری کردیا ہے۔مراسلے میں اسلام آبادائیرپورٹ منیجرسےانتظامات کےحوالے سے یقین دہانی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ ایئرپورٹ اتھارٹی اسلام آبادہوائی اڈے پر صفائی اور سہولیات کی تصدیق کریں۔برٹش ایئرویز کا کہنا ہے کہ تمام گیٹ اوراسٹنگ ایریا میں صفائی کویقینی بنایاجائے، جہازسےمنسلک فکس بریجزاستعمال کےلیےمحفوظ ہو۔برٹش ایئرویز نے کورونا کے باعث آپریشن معطل کردیا تھا، خ کرونا وائرس لاک ڈاؤن کے باعث برٹش ایئر ویز بھی شدید مالی بحران سے دو چار ہے جس کے باعث کمپنی نے اپنے 36 ہزار ملازمین کو عارضی طور پر گھر بھیج چکی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں