امریکہ میں غیر قانونی مقیم تارکین وطن کے لیے بڑی خوشخبری، صدر ٹرمپ نے نوجوان تارکین وطن کو بڑی رعایت دینے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (پی این آئی)امریکہ میں غیر قانونی مقیم تارکین وطن کے لیے بڑی خوشخبری، صدر ٹرمپ نے نوجوان تارکین وطن کو بڑی رعایت دینے کا فیصلہ کر لیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حیران کن طورپر تارکین وطن کو بھی پہلی بار بڑی رعایت دینےکا فیصلہ کرلیاہے۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق صدر

ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ نوجوان تارکین وطن کو شہریت دینے کیلئے کوئی راستہ نکال رہے ہیں،لوگ اس سے خوش ہوں گے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ امیگریشن کے بارے میں جلد ہی ایک نئے انتظامی حکم نامے پر دستخط کرنے والے ہیں۔اس میں ان نوجوانوں کو شہریت دینے کی راہ ہموار کی جائے گی جو اپنے والدین کے ہمراہ بچپن میں غیر قانونی طور پر امریکہ آئے تھے۔ ایک ٹی وی انٹریو میں صدر ٹرمپ نےکہا کہ بچپن میں غیر قانونی طور پر امریکہ آنے والے بچوں کے زیر التوا پروگرام یعنی ڈی اے سی اے کے حق میں یہ منصوبہ بنایا گیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت ان کو امریکہ میں قیام کی عارضی اجازت ملی ہے۔ صدر نے کہا کہ ہم ان کی شہریت کے لیے راستہ نکال رہے ہیں،انتظامی حکم نامہ اہلیت کی بنیاد پر ہوگا۔انہوں نے اس بات کو ایک بار پھر دہرایا کہ ٹرمپ کانگریس کے ساتھ ملکر اسکا باقاعدہ قانونی حل تلاش کریں گے۔ اس میں شہریت کے علاوہ مضبوط تر سرحدی سیکورٹی اور اہلیت کی بنیاد پر مستقل اصلاحات شامل ہوں گی۔ لیکن عام معافی نہیں دی جائے گی۔دوسری جانب ری پبلکن سینیٹر ٹیڈ کروز نے ٹرمپ کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ آئینی طور پر صدر کو انتظامی حکم نامے کے ذریعے شہریت کے لیے راستہ کھولنے کا صفر فی صد اختیار ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close