سعودی عرب نے پاسپورٹ اور ویزہ کے حوالے سے اہم اعلان کر دیا، “مقابل مالی” کی نئی تفصیلات جاری کر دیں

ریاض (پی این آئی):سعودی عرب نے پاسپورٹ اور ویزہ کے حوالے سے اہم اعلان کر دیا، “مقابل مالی” کی نئی تفصیلات جاری کر دیں، سعودی محکمہ پاسپورٹ نے واضح کیا ہے کہ ویزے کی منسوخی کے بعد “مقابل مالی” کی فیس واپس نہیں لی جاسکتی۔کورونا وبا کے باعث بین الاقوامی پروازوں کی معطلی کے تناظر میں

تارکین نے فضائی، بری اور بحری سرحدوں کی بندش سے قبل “مقابل مالی” فیس ادا کرکے ویزے جاری کرا ئے تھے تاہم سفری پابندیوں کی وجہ سے وہ ویزوں سے کوئی فائدہ حاصل نہیں کرسکے۔جرمانے سے بچنے کے لیے بہت سے افراد نے ویزے منسوخ کرادیے۔تارکین کا سوال تھا کہ اب جبکہ شاہی فرمان کے تحت اقاموں، خروج و عودہ اور خروج نہائی میں تین ماہ کی مفت توسیع کردی گئی ہے تو کیا انہیں ویزوں کی منسوخی پرویزے کی مد میں ادا کیے جانے والا “مقابل مالی” واپس ملے گا۔عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے واضح کردیا ہے کہ’ ویزے کی منسوخی کے بعد “مقابل مالی” واپس نہیں لیا جاسکتا۔محکمہ پاسپورٹ نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کہا کہ “مقابل مالی” ادا کرنے اور اس کے بعد ویزا جاری کیے جانے پر اسے منسوخ کرانے کے باوجود مقابل مالی واپس نہیں ہوسکتا۔ یاد رہے کہ “مقابل مالی” کی فیس نیا ویزا جاری کراتے وقت اور اقامے کی تجدید کے وقت جمع کرائی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close