برمنگھم (خادم حسین شاہین) مسلم کونسل آف مساجد برطانیہ، بولٹن کونسل آف مساجد کی جانب سے مساجد کے کو دوبارہ کھولنےکے لیے قواعدو ضوابط جاری کر دیئے گئےہیں، جن کی تفصیل اس طرح سے ہے۔۔۔برٹش گورنمنٹ کی طرف سے کوڈ 19 Covid-19 سیفٹی آفیسر مساجد میں مقررہوگا اور اسکے ساتھ مساجد
انتظامیہ کی طرف سے رضاکار مقررہونگے جو چیک اینڈ بیلنس رکھیں گے۔۔۔مساجد میں نماز کے دوران وقفہ پلان کیا گیا ہے ۔۔۔ ایک نمازی کے دائیں اور بائیں دو مصلوں کاوقفہ ہوگا اور ایک صف اور دوسری صف کے درمیان تین میڑ کا فاصلہ ہوگا ۔۔۔ نماز کے بعد مساجد کی صفائی کی جائے گی اور اینٹی وائرس سپرے وغیرہ کرنا ہوگا ۔۔۔دوران نماز مساجد کی کھڑکیاں یا روشن دان کھلے ہوںگے تاکہ ہوا کا گذر ہوتا رہے۔۔۔وضو خانے اور ٹائلٹ بند ہوںگے اور انکی صفائی کا مکمل انتظام ہو گا۔۔۔جن مساجد میں داخلی اور خارجی گیٹ یا دروازے ہیں وہ الگ الگ ہیں،وہ الگ الگ استعمال ہوں۔۔۔ مساجد کی انتظامیہ اور رضا کار ہر روز پلاننگ میٹنگ کریں گے تاکہ قواعد و ضوابط پر عمل کرایا جاسکے۔۔۔ نمازی حضرات کے لیے ضروری ہدایات۔۔۔ہر نمازی گھر سے وضو کر کے مسجد میں نماز کے لیے آئے ۔۔۔گھر سے سنتیں پڑھ کر مسجد آئیں اور جماعت سے نماز ادا کرنے کے بعد باقی نماز جاکر گھر میں ادا کریں۔۔۔ہر نمازی اپنا مصلہ (جائے نماز )گھر سے ساتھ لے کر آئے۔۔۔ہر نمازی اپنے جوتے اتار کر مسجد کے گیٹ پر موجود پلاسٹک بیگ میں ڈال کر شوز یا چپل اپنے ساتھ رکھے اور نماز کے بعد وہ بیگ جس میں شوز ہے لے کروہیں سے باہر نکل جائے۔۔۔نماز کے بعد مساجد کے باہرایک سے زائد لوگ کھڑے نہ ہوں۔۔۔ جو لوگ بیمار یا عمررسیدہ ہوں وہ مسجد میں اس وائرس کے دوران نہ آئیں انہیں صاحب عذر سمجھا جائے گا۔۔۔ بچوں کو اپنےہمراہ ہرگز نہ لائیں ۔۔۔نمازی حضرات مساجد میں ماسک پہن کر آئیں۔۔۔نماز کے بعد ایک دوسرے سےہاتھ نہ ملائیں یا گلے نہ ملیں۔۔۔نمازی حضرات اپنے ہاتھوں پر گلوز یا سینی ٹائزر استعمال کریں۔۔۔مساجد میں فی الحال کسی قسم کا کوئی اجتماع ،جلسہ یا ختم اور تعزیتی پھوڑی وغیرہ نہیں ہوگی ہر قسم کے اکٹھ سے پرہیز کرنا ہو گا۔۔۔ فوت ہونے والے افراد کی نماز جنازہ میں امام کے ساتھ خاندان کے مخصوص افراد شریک ہونگے اور نماز جنازہ قبرستان میں ادا کی جائے گی۔۔۔اگر خدانخواستہ مسجد میں کسی نمازی کو کوڈ 19 -Covid کے اثرات ظاہرہوں تو مساجد انتظامیہ یا رضاکار فورا ایمرجنسی اور ایمبولینس کو کال کریں اور مسجد کے جس حصے میں وہ متاثرہ شخص موجود ھو اس ایریا کو فوری بند کر کے لاک ڈاؤن اور سیل کر دیا جائے تاکہ کوئی دوسرا شخص وہاں داخل نہ ہوسکے۔۔۔نماز شروع ہونے سے دس منٹ پہلے مسجد کھولی جائے اور نماز کے فوری بعد مسجد لاک کر دی جائے۔۔۔مسجدوں میں ایک سے زائد نماز جمعہ کی جماعتوں اور خطبوں کا اہتمام کیا جائے تاکہ سماجی فاصلہ قائم رہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں