برمنگھم، معروف مزاحیہ ٹی وی آرٹسٹ صابر حسین شہباز کا سجدے کی حالت میں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال

برمنگھم (خادم حسین شاہین) گزشتہ چار دھائیوں سےلاکھوں لوگوں کے چہروں پر خوشیاں بکھیرنے والے خطہ پوٹھو ہار کے عظیم مزاحیہ فنکار انٹرنیشنل اسٹیج آرٹسٹ اور گزشتہ ڈیڑھ دھائی سے تکبیر ٹی وی سے منسلک ٹی وی پریزینٹر صابر حسین شہباز مغل المعروف “باوا دتا دل جانی” آج برمنگھم میں دوران نماز

سجدے کی حالت میں حرکت قلب بند ہونے سے خالق حقیقی سے جا ملے۔انا للّٰہ وانا الیہ راجعون۔ دعا ہے کہ اللہ پاک شہباز مغل صاحب کی مغفرت فرماے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے امین ۔تمام فیملی کو صبرِجمیل عطا فرمائے آمین ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close