جدہ سے 252 پاکستانیوں کو لے کر پی آئی اے کی پرواز کراچی کے لیے روانہ

جدہ (ملک عاصم اعوان ) پی آئی اے کی خصوصی پرواز پی کے 702 جس میں 252 مسافر سوار تھے آج جدہ سے کراچی کے لئے روانہ ہوئی۔جدہ میں پاکستانی قونصل خانے کے ویلفیئر اتاشی ماجد میمن اور ڈائریکٹر حج ساجد مسعود اسجدی نے مسافروں جدہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پرالوداع کیا۔ کورونا کے

پھیلنے کی وجہ سے معمول کی بین الاقوامی پرواز یں کے معطل ہونے کے بعد جدہ سے پاکستان جانے والی یہ پی آئی اے کی 9 ویں خصوصی پرواز تھی۔ اب تک مجموعی طور پر1950 پاکستانیوں کو ان 9خصوصی پروازوں کے ذریعے جدہ ریجن سے وطن واپس پہنچایا گیا ہے۔ ریاض سے بھی پی آئی اے کی خصوصی پروازیں چلائی جارہی ہیں۔ریاض میں پاکستان کا سفارت خانہ اور جدہ میں قونصلیٹ پی آئی اے کے تعاون سے ان خصوصی پروازوں کو مربوط کر رہے ہیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close