سینکڑوں بلوچ پاکستانی خلیجی ملکوں میں محصور ہو گئے، واپسی کے انتظام کی اپیل

دبئی (پی این آئی) دبئی میں مقیم ہزاروں بے یارو مددگار پاکستانیوں میں بلوچستان سے تعلق رکھنےوالےبلوچ پاکستانی شہری بھی ہیں جو وہاں کورونا لاک ڈاؤن کے باعث قید جیسی زندگی گذارنے پر مجبور ہیں۔ پی این آئی سے رابطہ کر کےا ن پاکستانی بلوچ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ خلیج کے ملکوںمیں بلوچ

مسافروں کو وطن واپس لے جایا جائے ۔ان کا کہنا ہے کہ خلیج، مسقط، عمان اور دبئی میں بہت سارے بلوچ پاکستانی شہری ہیں جووطن واپس جانا چاہتے ہیں ۔ ان میں وزٹ ویزے پہ آئے ہوئے لوگ بھی ہیں جن میں بچے ، عورتیں اور بزرگ بھی شامل ہیں اور کئی ایسے لوگ ہیں جو یہاںتین ماہ سے بیروزگار ہیں اور برے حالات میں زندگی گذار رہے ہیں۔ انہوں نے حکومت کی توجہ دلاتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے لئے بلوچستان کے تربت اورگوادرائر پورٹس پر فلائیٹس کھولی جائیں۔انہوں نے کہا کہ یکم مئی سے لے کر آج تک دبئی سے کئی فلائیٹس لاہور، ملتان اور کراچی کے لیے روانہ ہوئی ہیں لیکن ان میں سے ایک بھی پرواز بلوچستان نہیں بھیجی گئی ۔انہوں نے کہا کہ تمام بلوچ پاکستانیوں کی وزیر اعلی بلوچستان سے درخواست ہےکہ اپنے بلوچ بھائیوں کیلئے آواز بلند کریں تاکہ ان کی با حفاظت واپسی ممکن ہو سکے ۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close