افسوسناک خبر، نبی پاک صلی اللہ علیہ واسلم سے محبت کرنے والے،صدارتی ایوارڈ یافتہ نعت خواں طویل علالت کے بعد ماہ ربیع الاول میں انتقال کرگئے

لاہور( این این آئی )صدارتی ایوارڈ یافتہ معروف نعت خواں محبوب احمد ہمدانی طویل علالت کے بعد 75برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔مرحوم طویل عرصے سے کینسر میں مبتلا تھے اور انہیں چند روز قبل قبل طبیعت زیادہ خراب ہونے پر نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ گزشتہ روز دم توڑ گئے ۔ محبوب احمد ہمدانی

کے بھائی مرغوب احمد ہمدانی بھی ثنا خوانی میں اپنا ایک مقام رکھتے ہیں۔ محبوب احمد ہمدانی نے انتقال کے بعد غازی علم دین شہید کے قریب تدفین کی وصیت کی تھی ۔ مرحوم نے سوگواران میںبیوہ، دو بیٹے اور دو بیٹیاں چھوڑے ہیں۔ محبوب احمد ہمدانی کو صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سمیت کئی ایوارڈز سے نوازا گیا ۔ان کے صاحبزادے کے مطابق والد ہمیشہ یہی خواہش کرتے تھے کہ میرا جب انتقال ہو تو ربیع الاول کامہینہ ہو اور خدا کی ذات نے ان کی یہ خواہش پوری کر دی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں