آستانہ عالیہ محمدیہ نقشبندیہ عیدگاہ شریف میں عرس کی تقریبات ۔۔۔۔ تحریر، خادم عیدگاہ شریف ،محمد عاطف نقیبی نقشبندی

آستانہ عالیہ محمدیہ نقشبندیہ عیدگاہ شریف خوش قسمت ترین آستانہ ھے کہ جہاں گزشتہ کئی صدیوں سے آقا کریم ﷺ کے نوازے اور مقرر کردہ روحانی وارث ایک تواتر کے ساتھ تشریف لا رھے ھیں اور اپنی خدمات با احسن و خوبی انجام دے رھے ھیں جناب قبلہ باوا جی صاحب اول رح کو جب آستانہ عالیہ چورہ شریف سے

خلافت عطا ہوئی تو آپ نے اس منصب کو سنبھالنے کا بیڑہ اٹھایا اسوقت کے نا مساعد حالات کے مطابق آپ نے دعوت و تبلیغ اور مخلوق خدا کو الله کریم اور رسول کریم ﷺ کی محبت کے جام بھر بھر کے پلاے اور مخلوق کے اس رشتے کو مضبوط تر فرمایا آپ کے وصال کے بعدآپ کے فرزند ارجمند جناب قبلہ حافظ عبد ا لرحمان صاحب المعروف ثانی پاک رح کے مبارک کندوں نے اس بوجھ کو نہ صرف اٹھایا بلکہ عین اسی راہ پہ چلتے ہوئے اپنے آباو اجداد کے مشن کو اگے بڑھایا آپ کے وصال کے بعد اس عظیم مشن کو حضور قبلہ عالم جناب حافظ حبیب الرحمن صاحب المعروف لاثانی پاک رح نے اگے بڑھایا آپ نے نہ صرف ملک میں بلکہ ملک کے باہر طول و ارض میں خود بنفس نفیس دورے فرما کر مخلوق کا ٹوٹا ہوا رشتہ اپنے خالق اور رسول الله ﷺ کے ساتھ جوڑا اور آپ ﷺ کی محبت کے خوبصورت چراغ مخلوق کے دلوں میں روشن کئیے آپ نے جس خوبصورتی اور جانفشانی کے ساتھ دن رات اس عظیم کام کو اگے بڑھایا وه رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا آپ نے اپنی زندگی کے ایام میں روحانیت اور طریقت کے اسلوب سے مخلوق کو روشناس کروایا آپ کے وصال مبارک کے بعدآپ کے روحانی پیشوا جناب قبلہ عالم الحاج الحافظ پیر محمد نقیب الرحمن صاحب (موجودہ سرکار)نے اپنے آباو اجداد کے مشن کا بیڑہ اٹھایا آپ کے دور کے بارے میں جناب قبلہ لاثانی پاک رح نے اپنی حیات مبارک میں ھی فرما دیا تھا کہ آپ کے دور میں بیحد و بے حساب مخلوق داخل طریقت ھو ے گی اور عیدگاہ شریف کے فیض عظیم سے مستفید و مستفیض ھو گی اور آج دیکھیں تو کوئی ملک کوئی علاقہ کوئی نگری اور کوئی جگہ ایسی نہیں ھو گی جہاں آپ کا فیض عظیم ٹھاٹھیں نہ مار رہا ھو ھر جگہ کثیر تعداد میں آپ کا فیض اپنے مریدین کی صورت میں موجود ھے اور مصطفوی مشن کو آپ کے خوبصورت فرمودات کی روشنی میں اگے لے کے چل رہا ھے. آپ نے درس و تبلیغ کے جدید سائنسی طریقوں کا بھی استعمال کیا اور مسلسل کر رھے ھیں آج عیدگاہ شریف میں جا کہ دیکھیں تو مخلوق خدا کا یہ عالم ھے کہ تل دھرنے کی جگہ نہیں ملتی آقا کریم ﷺ کے خوبصورت راستے کی طرف انتہائی خوبصورتی اور حکمت کے ساتھ راغب کیا جاتا ھے یہی وجہ ھے کہ آج عیدگاہ شریف میں حکومت وقت ھی نہیں بلکہ بیرون دنیا سے بھی وفود کی سورت میں لوگ اکتساب فیض کے لئے اس روحانی درسگاہ کا رخ کرتے ھیں آج عیدگاہ شریف درس عشق و محبت اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ میں اپنا ایک منفرد مقام رکھتی ھے جو کام آجکی اسلامی حکومتوں کے مسلمان حکمرانوں کے کرنے کے تھے وه آج عیدگاہ شریف کے پلیٹ فارم سے سر انجام دئے جا رھے ھیں.
الله کریم سے اس کے حبیب کریم ﷺ کے وسیلے سے عرض ھے کہ انسانیت کا درس دینے اور مخلوق کو الله کریم اور رسول کریمﷺکے مشن کی طرف بلانے والے اس واحد آستانے کو اپنے حفظ و امان میں رکھے اور اپنی بیشمار رحمتوں اور فضل و کرم کے سے اس پر قائم و دائم رکھے. ثم آمین

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close