کراچی میں صوفی بزرگ عبداللہ شاہ غازی کا 1290 واں عرس شروع، تقریبات 12 اگست تک جاری رہیں گی

کراچی(پی این آئی)کراچی میں صوفی بزرگ عبداللہ شاہ غازی کا 1290 واں عرس شروع، تقریبات 12 اگست تک جاری رہیں گی، کراچی میں صوفی بزرگ حضرت عبداللّٰہ شاہ غازی رحمتہ اللّٰہ علیہ کا 1290 واں عرس شروع ہوگیا، عرس کی تقریبات تین روز تک جاری رہیں گی۔مشہور صوفی بزرگ سید عبداللّٰہ شاہ غازی رحمتہ

اللّٰہ علیہ کے سالانہ عرس کا وزیر اوقاف سندھ نے افتتاح کیا۔ اس موقع پر مزار کو غسل بھی دیا گیا۔وزیر اوقاف سندھ نے جیونیوز کو بتایا کہ موجودہ صورتحال میں عرس ایس او پی کے تحت ہو رہا ہے، محکمہ داخلہ کی مزارات سے متعلق ایس او پیز پر مکمل عمل کیاجارہا ہے۔ عرس کے موقع پر زائرین ایس او پی کے تحت حاضری دے سکیں گے۔وزیر اوقاف سندھ نے افتتاح کے موقع پر مزار پر چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی، جبکہ پاکستان اور دنیا بھر سے ان کے عقیدت مند کراچی میں واقع حضرت عبداللّٰہ شاہ غازی کے مزار پر پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔عبداللّٰہ شاہ غازی کے 1290ویں عرس کی تقریبات 10 اگست سے 12 اگست تک جاری رہیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close