انا للہ و انا الیہ راجعون ،سجادہ نشین درگاہ عالیہ گولڑہ شریف پیرشاہ عبدالحق گیلانی انتقال کرگئے، نمازجنازہ کب اور کہاں ادا کی جائے گی؟ جانیئے اس رپورٹ میں

راولپنڈی(پی این آئی) : سجادہ نشین درگاہ عالیہ گولڑہ شریف پیرشاہ عبدالحق گیلانی انتقال کرگئے، نمازجنازہ آج بعد نماز عصر درگاہ گولڑہ شریف میں ادا کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق برصغیر پاک وہند کی عظیم روحانی خانقاہ سجادہ نشین درگاہ عالیہ گولڑہ شریف پیر شاہ عبدالحق گیلانی طویل علالت کے بعد انتقال

کرگئے۔پیرسید شاہ عبدالحق گیلانی مرحوم کی عمر94برس تھی، پیر سید شاہ عبدالحق پیر سید غلام محی الدین کے صاحبزادے اور پیر مہرعلی شاہ گیلانی کے پوتے تھے۔ان کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصر درگاہ گولڑہ شریف میں ادا کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close