پنجگور ( پی این آئی ) پنجگور میں مزید4 افراد میں کورونا کی تصدیق، تعداد 8ہوگئی ،ریڈ الرٹ جاری ۔پنجگور میں مزید 4 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، اب کل تعداد 8ہوگئی محکمہ صحت نے ریڈ الرٹ جاری کردیا اور لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کرانے کو لازمی قرار دیدیا متاثرہ افراد کے فیملی کے 37 افراد گھر
پر قرنطینہ کر کے سمپل کوئٹہ روانہ کردیئے گئے تفصیلات کے مطابق پنجگور کے مزیدچار شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق ان افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق اس وقت ہوگئی تھی جب ان افراد کو بیماری کی حالت میں کوئٹہ لے جایا گیا جہاں ٹیسٹ کے دوران ان میں کورونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق کرلی گئی محکمہ صحت پنجگور نے ڈی ایچ او ڈاکٹر شبیراحمد کشانی کی ہدایت پر متاثرہ گھروں کا دورہ کیا اور کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر مزید افراد کے بھی نمونے حاصل کرلیئے گئے ڈی ایچ او ڈاکٹر شبیراحمد کشانی کے مطابق محکمہ صحت کو جوں ہی اطلاع دی گئی کہ پنجگور سراوان کے چار افراد میں کورونا کی تصدیق ہوچکی ہے تو انہوں نے فورا ٹیمیں تشکیل دے کر متاثرہ افراد کے گھروں کو روانہ کردیئے تاکہ فیملی کے دیگر افراد کے نمونے حاصل کیئے جائیں انہوں نے کہا کہ سمپل لینے کے بعد متاثرہ افراد کے فیملیز کے 37 افراد کو ہوم قرنطینہ بھی کردیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ پنجگور میں معاملات خطرناک نج پر پہنچ چکے ہیں کیونکہ متاثرہ افراد کے ساتھ روزانہ سینکڑوں افراد ملتے رہے اوران کی دکانوں میں عید کے سیزن صبح شام لوگوں کا تانتا باندھا رہا ضلعی انتظامیہ اور تاجر برادری سے اپیل ہے کہ وہ معاملات کی سنگینی کو دیکھ کر موثر لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل درآمد کرائیں بصورت معاملات ہاتھ سے نکل سکتے ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں