میجر شیریار اور اس کی فیملی کی شہادت پر صوبائی وزیر بلوچستان واجہ میر اسد اللہ بلوچ کا اظہار افسوس

پنجگور (پی این ائی) بی این پی عوامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل و صوبائی وزیر بلوچستان واجہ میر اسد اللہ بلوچ نے ہوائی جہاز کے ہولناک حادثے میں 97 مسافروں کی شہادت اور پنجگور خدابادان سے تعلق رکھنے والے فضل محمّد کے بیٹے اور واجہ جہانزیب بلوچ کے بھانجے میجر شیریار اور اس کی فیملی کی

شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئےکہا ہے کہ اس ہولناک حادثے میں واجہ فضل بلوچ اور طارق بلوچ کے غم میں برابر شریک ہیں۔ اللہ‎ شہیدوں کو جنّت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائےان کے لیے سفر آخرت کی ہر منزل کو آسان بنائے اور انکے تمام عزیز اقارب لواحقین کو اس عظیم سانحہ کو برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے ہم اس غم کی گھڑی میں لواحقین کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close