کینیا سے سامنے آنے والا ایک دل سوز واقعہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جس نے ہر دیکھنے والے کو گہرے رنج میں مبتلا کر دیا ہے۔
وائرل ہونے والی تصویر میں ایک کم سن بچہ اپنی ماں کی قبر پر لیٹا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ معصوم چہرے سے جھلکتی بے قراری اور ماں کی آغوش میں سکون پانے کی خاموش خواہش دل کو چھو لیتی ہے۔ یہ منظر دیکھنے والا ہر شخص غم اور ہمدردی کے جذبات سے بھر گیا۔ یہ تصویر کینیا کے ایک گاؤں میں اس وقت لی گئی جب بچے کی والدہ کا انتقال ہوا۔ ماں کی جدائی برداشت نہ کر پانے والا یہ بچہ قبر پر جا کر لیٹ گیا، جیسے وہ آخری بار اپنی ماں کے قریب ہونا چاہتا ہو۔
مقامی افراد کے مطابق بچہ اپنی والدہ سے غیر معمولی حد تک وابستہ تھا اور ان کی وفات کے بعد شدید ذہنی اور جذباتی صدمے میں ہے۔ تصویر اس حقیقت کو بے رحمی سے عیاں کرتی ہے کہ ماں کی کمی ایک بچے کے لیے کس قدر ناقابلِ برداشت ہو سکتی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس تصویر کو “انتہائی دردناک” اور “دل دہلا دینے والا” قرار دیا ہے۔ کئی افراد نے لکھا کہ یہ منظر ہمیں والدین کی اہمیت اور ان کی موجودگی کی قدر کا احساس دلاتا ہے۔
کچھ صارفین نے مطالبہ کیا ہے کہ بچے کی کفالت، دیکھ بھال اور نفسیاتی مدد کے لیے فوری اور عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ وہ اس صدمے سے نکل سکے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






