2026 کا پہلا سپر مون کب اور کیسے نظر آئے گا؟

کراچی : سال 2026 کا آغاز ہو چکا ہے اور آسمان کے شوقین افراد کے لیے ایک دلکش منظر منتظر ہے۔ دنیا 2026 کے پہلے سپر مون کا نظارہ 3 جنوری، ہفتہ کی شب کرے گی۔

اس رات چودھویں کا چاند معمول سے کہیں زیادہ بڑا اور روشن دکھائی دے گا۔ یہ سپر مون حالیہ مہینوں میں نظر آنے والے سپر مونز کی سلسلے کی آخری کڑی بھی ہوگا، جس کے باعث اس کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے۔ ماہرینِ فلکیات کے مطابق سپر مون اس وقت بنتا ہے جب چاند اپنے مدار میں زمین کے نسبتاً زیادہ قریب آ جاتا ہے۔ اس قربت کی وجہ سے چاند عام حالات کے مقابلے میں تقریباً 14 فیصد بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن نظر آ سکتا ہے، جو دیکھنے والوں کے لیے ایک یادگار فلکیاتی منظر بن جاتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close