مشہورِ زمانہ نابینا بلغارین نجومی بابا وانگا کی جانب سے سن 2026 سے متعلق کی گئی پرانی پیشگوئیاں ایک بار پھر موضوعِ بحث بن گئی ہیں۔
بابا وانگا کون تھیں؟
1911 میں بلغاریہ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا ایک نابینا پیشگو گو اور جڑی بوٹیوں کی حکیم تھیں۔ کہا جاتا ہے کہ بچپن میں رومانیہ میں آنے والے ایک شدید مٹی کے طوفان کے باعث وہ بینائی سے محروم ہوگئیں۔ 1996 میں 85 برس کی عمر میں وفات پانے والی بابا وانگا نے دنیا کے کئی بڑے واقعات، جن میں 9/11 جیسے سانحات کا ذکر بھی شامل ہے، کے بارے میں پیشگی بتانے کی شہرت پائی۔ ان کے بارے میں دعویٰ ہے کہ وہ سال 5079 تک کے واقعات کی پیشگوئیاں چھوڑ گئی تھیں۔
2026 کے لیے بابا وانگا کی اہم پیشگوئیاں
1) بڑے پیمانے پر قدرتی آفات
بابا وانگا کے مطابق 2026 میں زلزلوں، آتش فشاں پھٹنے اور غیر معمولی موسم کے باعث زمین کے 7 سے 8 فیصد حصے میں بڑے پیمانے پر تباہی آسکتی ہے۔ حالیہ عالمی گرم لہروں، جنگلاتی آگ اور شدید زلزلوں کے تناظر میں اس پیشگوئی نے مزید توجہ حاصل کرلی ہے۔
2) عالمی تنازعات کا شدت اختیار کرنا
انہوں نے 2025 کو انسانیت کی زوال پذیری کا آغاز قرار دیا جبکہ 2026 میں چین، امریکا اور روس جیسی عالمی طاقتوں کے درمیان سنگین تنازعات پیدا ہونے کا امکان ظاہر کیا۔ کچھ رپورٹس کے مطابق چین کا تائیوان پر قبضے کی کوشش اور روس–امریکا تصادم اس سال دنیا کو ایک نئے بحران کی طرف دھکیل سکتا ہے۔
3) دیگر مخلوقات یا تہذیبوں سے پہلا رابطہ
بابا وانگا نے دعویٰ کیا کہ 2026 میں انسانوں کا کسی غیر زمینی تہذیب یا مخلوق سے رابطہ ممکن ہے۔ کچھ ذرائع اس پیشگوئی کو ایک بڑے خلائی جہاز کے زمین کے قریب آنے سے جوڑتے ہیں جسے Interstellar طرز کی سرگرمی کہا جارہا ہے۔
4) عالمی معیشت کے لیے مشکل ترین سال
ان کے مطابق 2026 میں عالمی سطح پر معاشی بحران شدت اختیار کرسکتا ہے جس کے باعث کئی ممالک مالی مشکلات میں گھِر جائیں گے۔
5) مصنوعی ذہانت کا خطرناک موڑ
بابا وانگا کا کہنا تھا کہ 2026 مصنوعی ذہانت کے لیے فیصلہ کن سال ہوگا، جس میں AI نہ صرف اہم شعبوں پر غلبہ حاصل کرے گی بلکہ انسانی ملازمتوں، فیصلوں اور معاشرتی نظام کے لیے سنگین چیلنج بھی بن سکتی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






