اسلام آباد: رواں سال کا آخری سورج گرہن 21 اور 22 ستمبر کی درمیانی شب کو ہوگا لیکن پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔ یہ مظاہرہ صرف جنوبی نصف کرے کے مخصوص علاقوں، جیسے نیوزی لینڈ، آسٹریلیا کے کچھ حصے، جنوبی بحرالکاہل اور انٹارکٹیکا میں دکھائی دے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن پاکستانی وقت کے مطابق 21 ستمبر کی رات 10:30 پر شروع ہوگا، 12:42 پر عروج پر پہنچے گا اور 22 ستمبر کی رات 2:54 پر ختم ہوگا۔ یہ تقریباً چار گھنٹے جاری رہے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ 2025 میں چار گرہن ہوں گے، دو سورج اور دو چاند گرہن، لیکن پاکستان ان میں سے کوئی سورج گرہن نہیں دیکھ سکے گا۔ اگلا مکمل سورج گرہن 12 اگست 2026 کو ہوگا جو یورپ اور روس کے بعض حصوں میں نظر آئے گا۔
سورج گرہن تب ہوتا ہے جب چاند سورج اور زمین کے درمیان آکر سورج کی روشنی کو جزوی یا مکمل طور پر روک لیتا ہے، جس سے آسمان پر دلکش منظر بنتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں