دنیا کا سب سے بڑا آئس برگ ٹوٹ پھوٹ کا شکار، کئی حصوں میں تقسیم

دنیا کا سب سے بڑا آئس برگ A23a تیزی سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور کئی بڑے ٹکڑوں میں تقسیم ہو رہا ہے۔

برٹش انٹارکٹک سروے (BAS) کے سائنسدانوں کے مطابق، ماضی میں A23a کا رقبہ 3 ہزار 672 مربع کلومیٹر اور وزن ایک کھرب میٹرک ٹن تھا، جو امریکی ریاست روڈ آئی لینڈ سے بھی بڑا تھا۔ سائنسدان اینڈریو میجرز کا کہنا ہے کہ اب یہ آئس برگ تیزی سے چھوٹے حصوں میں بٹ رہا ہے، جنہیں امریکی نیشنل آئس سینٹر نے نئے آئس برگ کے طور پر ریکارڈ بھی کیا ہے۔ اس کا موجودہ رقبہ سکڑ کر صرف 1,700 مربع کلومیٹر رہ گیا ہے، جو لندن شہر کے قریب قریب ہے۔

ماہرین کے مطابق گرم پانی کی وجہ سے آئندہ ہفتوں میں یہ مزید چھوٹے ٹکڑوں میں تقسیم ہو جائے گا۔ یہ آئس برگ 1986 میں انٹارکٹکا کے فلکنر رونی آئس شیلف سے الگ ہوا تھا اور 30 سال سے زائد عرصے تک ویڈل سی کے فرش پر جما رہا۔ A23a کے ٹوٹنے کے بعد اب دنیا کا سب سے بڑا آئس برگ D15a ہے، جس کا رقبہ تقریباً 3 ہزار مربع کلومیٹر ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ برفانی تودوں کا ٹوٹنا ایک قدرتی عمل ہے، مگر ماحولیاتی تبدیلی اور بڑھتے سمندری درجہ حرارت نے اس عمل کو تیز کر دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close