بھارتی ریاست اترپردیش میں ایک دلچسپ اور حیران کن واقعہ پیش آیا جہاں بندر نے پیسوں سے بھرا بیگ چرا کر ہزاروں روپے کے نوٹ فضا میں بکھیر دیے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ڈوڈا پور گاؤں کے ایک استاد، روہتاش چندر، زمین کی رجسٹریشن کے سلسلے میں وکیل کے پاس آئے تھے۔ انہوں نے اپنی بائیک کی ڈگی میں 80 ہزار روپے کا بیگ رکھا ہوا تھا۔ اسی دوران ایک بندر کھانے کی تلاش میں بائیک کے قریب آیا اور بیگ اٹھا کر درخت پر جا چڑھا۔ اس نے بیگ کھول کر سارے نوٹ نیچے پھینک دیے۔
In UP, a monkey grabbed ₹80K cash from a person & showered the notes from a tree.
While the person was busy in some paperwork, the monkey pulled the bag & climbed the tree.
The person recovered only ₹52K. The remaining ₹28K was either snatched by people or torn by monkeys. pic.twitter.com/edUatgXCLx
— Gems Of India (@GemsOfIndia_X) August 26, 2025
نوٹ گرتے دیکھ کر آس پاس کے لوگ جمع ہوگئے اور انہیں سمیٹنے لگے۔ یہ منظر کسی فلمی سین سے کم نہ تھا اور اس کی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ روہتاش چندر نے بتایا کہ 80 ہزار میں سے وہ صرف 52 ہزار روپے واپس حاصل کر پائے جبکہ 28 ہزار روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔ علاقہ مکینوں کے مطابق یہ پہلا واقعہ نہیں، اس علاقے میں بندر آئے روز لوگوں کی قیمتی اشیاء چھین کر فرار ہو جاتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں