پاکستان میں جاری مون سون سیزن کے دوران تیز بارشوں کی وجہ سے شاہراہوں پر کئی حادثات پیش آ چکے ہیں، جن میں جانی اور مالی نقصانات بھی دیکھنے میں آئے۔ تاہم چند آسان احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے ڈرائیور اپنی اور دوسروں کی حفاظت یقینی بنا سکتے ہیں۔
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس نے ایک ویڈیو رپورٹ میں بتایا کہ بارش کے دوران ڈرائیونگ کا سب سے بڑا خطرہ ایکو پلاننگ (Aquaplaning) ہے۔ اس صورتحال میں گاڑی کے ٹائروں اور سڑک کے درمیان پانی کی تہہ بن جاتی ہے جس سے ڈرائیور گاڑی پر قابو کھو بیٹھتا ہے۔
یہ مسئلہ اس وقت مزید بڑھ جاتا ہے جب ٹائروں کا ٹریڈ روٹ 3 ملی میٹر سے کم ہو اور گاڑی کی رفتار 55 سے 80 کلو میٹر فی گھنٹہ یا اس سے زیادہ ہو۔ حتیٰ کہ اگر سڑک پر پانی صرف 2 ملی میٹر ہی موجود ہو، تب بھی گاڑی بریک لگانے کے بعد عام حالات کے مقابلے میں 2 سے 3 گنا زیادہ فاصلے پر جا کر رکتی ہے، جو حادثے کا باعث بن سکتی ہے۔
محفوظ رہنے کا طریقہ
بارش کے دوران گاڑی کی رفتار کم رکھیں۔
اگلی گاڑی سے مناسب اور زیادہ فاصلہ رکھیں۔
یہ چند سادہ لیکن اہم تدابیر بارشوں میں ڈرائیونگ کو محفوظ بنانے اور حادثات سے بچاؤ میں مؤثر کردار ادا کرتی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں