پاکستانی نژاد برطانوی طالبہ ماہ نور چیمہ نے تعلیمی میدان میں شاندار کامیابی حاصل کر کے دنیا بھر کے طلبہ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ جی سی ایس ای اور او لیول میں شاندار نتائج کے بعد انہوں نے اے لیول میں بھی نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔
18 سالہ ماہ نور نے 24 اے گریڈز کے ساتھ اے لیول کا امتحان پاس کیا اور اس کامیابی پر انہیں آکسفورڈ یونیورسٹی کے ممتاز ایگزیٹر کالج میں داخلہ مل گیا۔ ماہ نور نے اے لیول میں چار اور جی سی ایس ای سمیت مجموعی طور پر چھ عالمی ریکارڈز اپنے نام کیے۔ انہوں نے گزشتہ برس بغیر کسی ٹیوشن یا کسی بیرونی مدد کے صرف گھر پر تیاری کر کے یہ امتحانات پاس کیے۔
قائم کیے گئے ریکارڈز
24 اے لیول مضامین انفرادی طور پر پاس کرنے کا نیا عالمی ریکارڈ
اے لیول میں سب سے زیادہ 19 اے اسٹار اور اے گریڈز حاصل کیے
جی سی ایس ای، او لیول اور اے لیول میں مجموعی طور پر سب سے زیادہ اے گریڈز لینے کا اعزاز
اے لیول میں 11 اے اسٹار گریڈز جبکہ جی سی ایس ای و او لیول میں 34 اے گریڈز حاصل کیے
تینوں امتحانات میں مجموعی طور پر سب سے زیادہ اے اسٹار گریڈز حاصل کرنے والی طالبہ قرار پائیں
جی سی ایس ای میں 34 مضامین اور اے لیول میں 24 مضامین دے کر کُل 58 مضامین پاس کرنے کا ریکارڈ
والدین اور خواب
ماہ نور کے والد بیرسٹر عثمان چیمہ کے مطابق نواز شریف اور شہباز شریف نے دو سال قبل ماہ نور کی کامیابی پر انہیں میک بُک کا تحفہ دیا تھا جسے وہ آج بھی استعمال کر رہی ہیں۔ یہی میک بُک ان کی اے لیول کی تیاری اور آکسفورڈ انٹرویو میں معاون رہا۔ ماہ نور نے کہا کہ ان کا خواب ہمیشہ سے میڈیسن کی تعلیم حاصل کرنا تھا جو اب آکسفورڈ یونیورسٹی میں پورا ہونے جا رہا ہے۔
ماہ نور کے جذبات
جیو نیوز سے گفتگو میں ماہ نور نے کہا:
“اکسفورڈ یونیورسٹی سے میڈیسن میں داخلے کی پیشکش پر میں بے حد خوش ہوں، ایسا لگ رہا ہے جیسے خود کو چاند پر محسوس کر رہی ہوں۔ یہ کامیابی والدین کی قربانیوں کی بدولت ممکن ہوئی ہے۔”
ماہ نور اکتوبر میں آکسفورڈ یونیورسٹی جائیں گی اور اپنی زندگی کا نیا باب شروع کریں گی۔ ان کی کامیابی صرف خاندان کے لیے نہیں بلکہ پاکستان کے لیے بھی یومِ آزادی کا تحفہ قرار دی جا رہی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں