20 اگست کو شاندار خلائی مظاہرہ: 6 سیاروں کی آسمان پر جھلک

فلکیات کے شوقین افراد کے لیے ایک نایاب اور منفرد موقع 20 اگست کو آنے والا ہے، جب آسمان پر بیک وقت 6 سیارے نظر آئیں گے۔ اس نظارے کو پلانیٹ پریڈ کہا جاتا ہے، جو سال میں صرف ایک یا دو بار دیکھنے کو ملتا ہے۔

عطارد، زہرہ اور مشتری کو ننگی آنکھ سے دیکھا جا سکے گا، جبکہ زحل، یورینس اور نیپچون کو دیکھنے کے لیے دوربین یا ٹیلی اسکوپ کی ضرورت ہوگی۔ مریخ بھی اس وقت آسمان پر موجود ہوگا، مگر سورج غروب ہوتے ہی افق کے قریب ہونے کی وجہ سے واضح طور پر نظر نہیں آئے گا۔ یہ سیارے زیادہ تر مشرقی اور جنوبی افق پر دکھائی دیں گے اور جوڑوں کی شکل میں نظر آنے کے باعث انہیں تلاش کرنا نسبتاً آسان ہوگا۔ عطارد اور زہرہ طلوعِ آفتاب سے پہلے مشرقی آسمان پر موجود ہوں گے، مشتری بھی زہرہ کے قریب دکھائی دے گا، جبکہ زحل اور نیپچون ایک دوسرے کے ساتھ جنوبی افق پر نظر آئیں گے۔

ماہرین کے مطابق متعدد سیاروں کو ایک قطار میں دیکھنے کا یہ موقع نہ صرف بصری طور پر دلکش ہوتا ہے بلکہ یہ نظامِ شمسی کی وسعت اور خوبصورتی کا بھی شاندار مظہر ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close