سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک اور مختصر ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں دکھایا گیا ہے کہ لائیو پرفارمنس کے دوران ایک وہیل ٹرینر کا توازن بگڑ جاتا ہے اور وہ اچانک سوئمنگ پول میں ڈوب جاتی ہے۔
I have jessica radcliffe video orca, jessica radcliffe orca attack video, video jessica accident orque!!
6 minutes video 👇 https://t.co/4DBCKycyxT pic.twitter.com/PgXYavYSgp— Burhan Khizer (@MeerKp20450) August 11, 2025
سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا گیا کہ ٹرینر کا نام “جیسکا ریڈکلف” ہے، اور یہ واقعہ پیسیفک بلیو میرین پارک میں پیش آیا، جہاں اورکا (کلر وہیل) نے مبینہ طور پر اپنی ٹرینر کو جان سے مار دیا۔ مزید یہ کہ دعویٰ کیا گیا کہ وہیل کو خون دکھا کر حملے پر اُکسایا گیا۔ تاہم، عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ویڈیو مکمل طور پر جعلی ہے اور مصنوعی ذہانت (AI) سے تخلیق کی گئی ہے۔ نہ جیسکا ریڈکلف نامی کوئی ٹرینر موجود ہے، نہ پیسیفک بلیو میرین پارک کا کوئی وجود ہے، اور نہ ہی ایسا کوئی واقعہ پیش آیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں