ریاضی کی تاریخ میں طلبہ کی کامیابیوں کی کئی مثالیں ملتی ہیں، لیکن کسی کم عمر طالبہ کا بغیر کسی ڈگری کے اس شعبے میں بنیادی نظریہ بدل دینا نہایت نایاب ہے۔
امریکا سے تعلق رکھنے والی 17 سالہ ہوم اسکول طالبہ ہنہ قاہرہ نے ہارمونک اینالیسز کے شعبے میں 40 سال پرانے میزوہاتا ٹیکوچی کونجیکچر کو غلط ثابت کر کے ماہرین کو حیران کر دیا۔ یہ مفروضہ مڑی ہوئی سطحوں پر لہروں کے رویے سے متعلق ایک پیچیدہ سوال تھا، جسے گزشتہ چار دہائیوں سے متعدد ماہرین ثابت کرنے میں ناکام رہے۔
ہنہ نے اس مفروضے کا حل نکالنے کے بجائے ایک عملی مثال پیش کر کے یہ دکھا دیا کہ یہ مفروضہ درست ہی نہیں۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ وہ نہ ہائی اسکول سے فارغ التحصیل ہیں اور نہ ہی ان کے پاس کوئی انڈرگریجویٹ ڈگری ہے، مگر اس کے باوجود یونیورسٹی آف میری لینڈ نے انہیں براہِ راست ریاضی کے پی ایچ ڈی پروگرام میں داخلہ دے دیا ہے۔ یہ غیر معمولی کامیابی ریاضی کی دنیا میں ایک نئی مثال کے طور پر جانی جا رہی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں