بھارت کے ریاست اتر پردیش کے شہر للت پور میں میاں بیوی کے درمیان جھگڑا اس وقت شدت اختیار کر گیا جب شوہر نے بیوی کا فون چھین کر زمین پر دے مارا۔ فون ٹوٹنے پر غصے میں بھری خاتون نے شوہر کو بالوں سے پکڑ کر سڑک پر سرعام تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
عینی شاہدین کے مطابق پولیس موقع پر پہنچی اور شوہر کو چھڑانے کی کوشش کی، مگر خاتون کے غصے کے آگے ناکام رہی۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں خاتون کو شوہر پر تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں