26 فٹ لمبی وہیل کشتی سے ٹکرا کر ہلاک، ویڈیو وائرل

امریکی ریاست نیو جرسی کے ساحلی علاقے بارنی گیٹ بے (Barnegat Bay) میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک 26 فٹ لمبی وہیل کشتی سے ٹکرا کر ہلاک ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک سفید رنگ کی موٹر بوٹ سمندر میں موجود تھی کہ اچانک ایک بڑی سائز کی وہیل اس سے ٹکرا گئی۔ سوشل میڈیا پر اس واقعے کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں کشتی کے آس پاس ایک سیاہ رنگ کی وہیل کو دیکھا جاسکتا ہے۔ ٹکر کے بعد وہیل کو سمندر میں تڑپتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔ واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے میرین میمل اسٹریڈنگ سینٹر نے بتایا کہ زخمی وہیل کچھ دیر بعد ساحل کے قریب مردہ حالت میں پائی گئی۔ انتظامیہ کی جانب سے وہیل کی موت کی وجوہات جاننے کے لیے پوسٹ مارٹم کیا گیا۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والی مادہ وہیل کی لمبائی 26 فٹ 4 انچ تھی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وہیل کے جسم پر واضح زخم موجود تھے جبکہ اس کے پھیپھڑوں میں خون بھر گیا تھا، جو شدید چوٹ کا عندیہ دیتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close