انگریزی کے استاد کی ’Eleven‘ کو ’Aivene‘ لکھنے کی ویڈیو وائرل

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے ایک سرکاری اسکول میں انگریزی کے استاد کی دلچسپ اور حیران کن ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں انہیں ’Eleven‘ یعنی گیارہ کی درست اسپیلنگ لکھنے میں شدید مشکل کا سامنا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب استاد سے بلیک بورڈ پر ’Eleven‘ لکھنے کو کہا گیا تو انہوں نے اس کی اسپیلنگ غلط طور پر ’Aivene‘ لکھ دی، جبکہ ’Nineteen‘ (انیس) کی جگہ انہوں نے ’Ninithin‘ تحریر کیا۔ رپورٹس کے مطابق جب چھاپہ مار ٹیم نے استاد سے ان غلط اسپیلنگز کی نشاندہی کی تو ان کا حیران کن جواب تھا، “ہم بچوں کو یہی پڑھاتے ہیں۔”


یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی، اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید ردِعمل سامنے آیا۔ لوگوں نے بھارتی تعلیمی نظام، خصوصاً سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کی بھرتیوں کے طریقہ کار پر سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں۔ زیادہ تر صارفین کا کہنا ہے کہ اس قسم کی سفارشی اور ناقص بھرتیوں نے بھارت کے تعلیمی نظام کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مقامی حکام نے ویڈیو کا نوٹس ضرور لیا ہے، تاہم تاحال اس واقعے پر کوئی سرکاری مؤقف سامنے نہیں آیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close