**دفتر کے ملازم کا انوکھا استعفیٰ سوشل میڈیا پر وائرل**
سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ استعفیٰ تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جسے ممبئی کی ایک کمپنی کے بانی اور سی ای او شبھم نے لنکڈ اِن پر شیئر کیا۔
ملازم نے اپنے استعفیٰ میں نہایت سادہ مگر بےباک انداز میں نوکری چھوڑنے کی وجہ بیان کی، جس نے صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔
استعفیٰ میں ملازم نے لکھا: *”سر، میں بک گیا۔ سامنے والی کمپنی چار پیسے زیادہ دے رہی ہے۔”*
اس مزاحیہ اور بے ساختہ انداز نے سوشل میڈیا صارفین کو خوب محظوظ کیا اور یہ پوسٹ تیزی سے وائرل ہوگئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں