بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر کلیان میں ایک نوجوان نے کپڑوں کی دکان میں ہنگامہ کھڑا کر دیا جب دکاندار نے اس کی منگیتر کا خریدا گیا مہنگا لہنگا واپس لینے سے انکار کر دیا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
رپورٹس کے مطابق نوجوان، جس کا نام سیانی بتایا گیا ہے، اس وقت آپے سے باہر ہو گیا جب 32 ہزار روپے سے زائد مالیت کا لہنگا واپس لینے سے انکار کیا گیا۔ غصے میں آ کر وہ دکان میں گھسا اور کپڑوں کو چاقو سے کاٹنا شروع کر دیا، ساتھ ہی عملے کو بھی دھمکیاں دیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان زور زور سے چلّا رہا ہے اور دھمکی دے رہا ہے کہ “اگر میرے پیسے واپس نہ کیے تو تمہیں بھی کاٹ ڈالوں گا”۔ بعد ازاں وہ کٹے ہوئے لہنگے دکان میں پھینک کر باہر نکل گیا۔
سوشل میڈیا پر واقعے نے شدید ردِعمل پیدا کیا۔ ایک صارف نے لکھا: “جب واپس کرنا ہو تو خریدا ہی کیوں؟” جب کہ دوسرے نے طنزیہ تبصرہ کیا: “منگیتر کو خوش کرنے کے چکر میں اب جیل اور پولیس کی مار کھائیں گے۔”
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں