سانپ نے بلٹ ٹرین روک دی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جاپان میں سانپ بلٹ ٹرینوں کی روانگی میں تاخیر کا سبب بن گیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق جاپان کی مصروف ترین بلٹ ٹرین کی بجلی کی لائن میں سانپ گھس گیا جس سے ٹرین سروس کی بجلی بند ہوگئی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ 39 انچ لمبا سانپ بجلی کی لائن میں الجھ گیا تھا جس کی وجہ سے بجلی منقطع ہوئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوکیو اور اوساکا کے درمیان چلنے والی بلٹ ٹرین کی سروس ڈیڑھ گھنٹے تک معطل رہی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں