بہاولپور میں واقع چولستان کے علاقے منیر والا ٹوبہ میں مقامی افراد نے نایاب نسل کے بھارتی سُرمئی بھیڑیے کو مار دیا۔
محکمۂ وائلڈ لائف کے مطابق بھیڑیا مارنے پر 6 مقامی افراد کے خلاف تھانہ ڈیراور میں مقدمہ درج کروا دیا ہے، مقدمے میں نامزد ایک ملزم کو بھی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔وائلڈ لائف کے ڈپٹی ڈائریکٹر کے مطابق نایاب نسل کے سرمئی بھیڑیے کی مالیت 5 لاکھ روپے ہے۔انہوں نے بتایا کہ کارروائی مرے ہوئے بھیڑیے کی ویڈیو وائرل ہونے پر کی گئی ہے۔سوشل میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مذکورہ بھیڑیے نے مقامی چرواہوں کی بکری کا شکار کیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں