تھانے میں ملاقات کا شوق، پولیس افسر کے دوست کی بائیک چوری ہو گئی

تھانے میں ملاقات کا شوق، پولیس افسر کے دوست کی بائیک چوری ہو گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کراچی ایسٹ کے الفلاح تھانے کے افسر سے ملنے آئے شہری کی موٹر سائیکل تھانے کے گیٹ سے چوری کر لی گئی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ واردات سے چند منٹ قبل موٹر سائیکل چرانے والا ملزم تھانے میں ڈیوٹی افسر اور دیگر اہلکاروں سے رپورٹ کرانے کے بہانے سلام دعا کر کے بھی گیا تھا۔پولیس ذرائع کے مطابق کراچی کے کورنگی ضلع کے الفلاح تھانے میں ایک شہری شاہد اقبال پولیس ملازمین سے ملنے کے لیے آیا تھا، جس نے اپنی 125 سی سی موٹر سائیکل نمبر کے کیو ٹی 6183 تھانے کے گیٹ پر کھڑی کی تھی۔

شہری باہر نکلا تو موٹر سائیکل غائب تھی، گیٹ پر چوری کی واردات سے تھانے میں شور مچ گیا۔پولیس ملازمین نے تھانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج چیک کی تو پتہ چلا کہ ایک ملزم چند سیکنڈ میں بڑی آسانی سے واردات کر کے فرار ہوا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ ملزم واردات سے قبل ڈیوٹی افسر کے کمرے میں آیا تھا اور شناختی کارڈ کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرانے کے بہانے اس نے اندر کا جائزہ لیا تھا۔پولیس مذکورہ ملزم کو تلاش کر رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close