کالج میں تقریر کے دوران 20 سالہ طالبہ جان کی بازی ہار گئی

بھارت میں 20 سالہ طالبہ کالج میں تقریر کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ دنوں ریاست مہاراشٹرا کے شہر دھاراشیو میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں 20 سالہ کالج کی طالبہ ورشا ایک تقریب کے دوران تقریر کرتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئی۔واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔ جس میں دیکھا گیا کہ طالبہ اسٹیج پر مراٹھی زبان میں تقریر کر رہی تھیں۔ درمیان میں، وہ اور وہاں موجود لوگ ہنسنے لگتے ہیں، مگر کچھ دیر بعد اس کی آواز سست پڑنے لگتی ہے اور وہ اسٹیج پر گر جاتی ہے۔ اس پر وہاں موجود کچھ افراد فوراً اس کی مدد کے لیے دوڑتے ہیں۔

طالبہ کو فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا، مگر ڈاکٹروں نے پہنچتے ہی اسے مردہ قرار دے دیا۔اس سے قبل بھارت کے بریلی شہر میں بھی ایسا ہی واقعہ پیش آیا، جہاں 50 سالہ تاجر وسیم اپنی 25ویں شادی کی سالگرہ کی تقریب کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔تقریب میں وسیم اپنی بیوی فرح کے ساتھ خوشی خوشی رقص کر رہے تھے کہ اچانک وہ زمین پر گر پڑے۔ انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا، مگر ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close