سیب کھانے کا انوکھا ریکارڈ

ویب ڈیسک(پی این آئی)سیریل ریکارڈ ساز ڈیوڈ رش نے اپنی کرتب کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک نیا ریکارڈ بنا ڈالا۔

امریکی شہری نے تین سیبوں کو اچھالتے ہوئے ایک منٹ میں 198 لقمے کھا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا۔امریکی ریاست آئیڈاہو سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ (جو بیک وقت سب سے زیادہ گینیز ورلڈ ریکارڈز رکھنے کا ٹائٹل رکھتے ہیں) نے اس سے قبل 2018 میں تین سیب اچھال کر 164 لقمے کھاتے ہوئے یہ ریکارڈ بنایا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close