2025 کا پہلا سورج گرہن 29 مارچ کو ہوگا، جزوی سورج گرہن یورپ، شمالی امریکا، جنوبی امریکا اور بحر اوقیانوس کے کچھ حصوں میں دیکھا جائے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان اور بھارت میں اس سورج گرہن کو دیکھنا ممکن نہیں ہوگا۔سورج گرہن کا آغاز دوپہر ایک بجکر51 منٹ پر ہوگا اور 3 بجکر 47 منٹ پر اپنے عروج پر ہوگا۔ پاکستانی وقت کے مطابق 5 بجکر 44 منٹ پر سورج گرہن اختتام پذیر ہوگا۔رواں سال کا دوسرا سورج گرہن 21 اور 22 ستمبر کی درمیانی شب کو ہوگا، یہ سورج گرہن بھی جزوی ہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں